| Hamari Zuban | ![]() |
ہماری زبان |
|
سرورق ہم کون؟ رابطہ کریں سوال و جواب اردو بات چیت مقابلہ مضمون نویسی دوستوں کو بتائیں آپکی رائے |
ان پیج سے یونی کوڈ
یونی کوڈ (Unicode) نظام کی وجہ سے مختلف زبانوں کے رسوم الخط دنیا بھر کے کسی بھی کمپیوٹر میں ایک ہی طرح کے نظر آتے ہیں۔ جیسے کہ اس ویب سائٹ کو پڑھنے کے لئے آپ کو کچھـ کرنے کی ضرورت نہیں ہے اگر آپ کے کمپیوٹر میں موجود خطوط (Fonts) یونی کوڈ کی صلاحیت اپنے اندر رکھتے ہوں۔ ہم آپ کے لئے ایک ایسا پروگرام پیش کر رہے ہیں جسے استعمال کرکے آپ ان پیج میں لکھے گئے الفاظ بآسانی یونی کوڈ میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ اسی طرح یونی کوڈ میں لکھی گئی اردو کو بھی ان پیج اردو میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ ہمارے معاونین کی ویب سائٹس کی ضرور سیر کریں گے جن کے تعاون سے ہم اس قابل ہوئے کہ اس پروگرام کو آپ کے لئے بالکل مفت پیش کر سکیں۔ اپنے کمپیوٹر میں اتارنے (Download) کے لئے یہاں کلک کریں طریقۂ استعمالان پیج میں لکھے گئے الفاظ روشن (Highlight) کر کے نقل (copy) کریں اور پھر اس پروگرام میں دیا گیا واحد بٹن دبائیں۔ ایسا کرنے پر آپ کے کمپیوٹر کے Clipboard میں الفاظ یونی کوڈ میں تبدیل ھو جائیں گے۔ جو کہ آپ کہیں بھی پیسٹ (Paste) کر سکتے ہیں، اس ویب سائٹ میں بھی۔ بہت جلد ہم "میری صدا" کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کرنے والے ہیں جہاں آپ اپنے مضامین لکھـ سکتے ہیں۔ اور اگر آپ نے پہلے ہی سے کچھـ مضامین ان پیج میں لکھـ رکھے ہوں تو آپ بآسانی اس پروگرام کو استعمال کرتے ہوئے انہیں یہاں ارسال کرسکتے ہیں۔ |
آپکی زندگی کے بہترین ساتھی کی تلاش میں معاون
اردو ہماری پیاری زبان ہے اور ہم سب کی پہچان ہے۔ ہمیں چاہئے کہ اسے فروغ دیں۔ اس ویب سائٹ کے بارے میں اپنے سب دوستوں کو بتائیں۔
ادھر کلک کریں
![]() |
| © 9to5 Software | © نائن ٹو فائیو سافٹویئر | |