Hamari Zuban ہماری زبان
سوال پوچھیے جواب دیجیے

سوال پوچھئے

سوال پوچھنے کے لئے کسی قسم کی قید نہیں، صرف ہماری شرائط ملحوظ خاطر رکھیں۔
مستقل رکن کی حیثیت سے آپ سوالات کے جوابات بھی دے سکتے ہیں۔
رکنیت کے استعمال کے لئے یہاں کلک کریں۔
مفت رکنیت کے لئے یہاں کلک کریں۔
ہماری شرائط
حرف اول
ہماری زبان سوال و جواب ایک ایسا گروہ ہے جس میں اراکین مختلف موضوعات پر سوالات کر سکتے ہیں جن میں سنجیدہ سے لے کر پرمزاح معمولی نوعیت تک کے سوالات شامل ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ یہ ایسی محفوظ جگہ ہو جہاں اراکین اپنی اخلاقی اقدار اور اخلاص کی بلندیوں کو ملحوظِ خاطر رکھیں۔ ضروری ہے کہ اس گروہ کا استعمال ذیل میں دی گئی ہدایات و شرائط کے مطابق کیا جائے۔ ہم ان ہدایات و شرائط میں تبدیلی کرنے کے تمام حقوق محفوظ رکھتے ہیں۔

طریقہ کار
یہ جگہ صرف سوال و جواب کی غرض سے بنائی گئی ہے اس لئے آپ کا مراسلہ داخل کرنے کا طریقۂ کار سوال و جواب جیسا ہی ہونا چاہئے۔

عمر کی قید
بچوں کے کچے ذہنوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ صرف اٹھارہ سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگ اس جگہ کو استعمال کریں۔

خلاف ورزی کے نتائج
ہم آپ کے سوالات اور جوابات میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کریں گے۔ تاہم ہم یہ حق محفوظ رکھتے ہیں کہ ایسے سوالات یا جوابات کو حذف کر دیں جو محض ہمارے خیال کے مطابق موزوں نہ ہوں یا ذیل میں دی گئی ہدایات سے متصادم ہوں۔ غلطی کے درجہ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے آپ کی رکنیت بھی ختم کی جا سکتی ہے۔

استعمال
ہماری زبان سوال و جواب میں آپ دوسروں کی مدد کی غرض سے حقائق، اپنی آراء اور اپنے ذاتی تجربات بیان کر سکتے ہیں۔ ہر رکن کا فرض ہے کہ اخلاقی اقدار کو برقرار رکھنے میں ہماری مدد کرے۔ جب بھی آپ کوئی سوال کریں یا جواب دیں تو درج زیل اصولوں کو مدِ نظر رکھیں۔
  1. آپ ایسی کسی قسم کی بات (بشمول لنک یا تصاویر) نہیں لکھـ سکتے
    • جو بچوں کا دماغ چڑھانے یا ان کے نقصان کا باعث ہو۔
    • جو فساد، عصبیت، آتش ریزی، یا کسی اور طرح سے قابلِ اعتراض ہو۔
    • جو کسی طور پر بھی فردِ واحد یا افراد کے ایک گروہ کو بھڑکانے والی، گالی گلوچ، دھمکی آمیز یا اہانت آمیز ہو۔
    • جس میں ناپاکی، بیہودگی، بےشرمی یا شہوانیت پائی جائے۔
    • جو ایسے کسی عمل کو اچھا دکھانے والی ہو جس سے انسانی جسم کو نقصان پہنچے، مثلاً خودکشی وغیرہ
    • جس سے اشتہار بازی کا مقصد ظاہر ہوتا ہو۔
    • جو دل کا غبار نکالنے یا بلا وجہ برا بھلا کہنے کے لئے لکھی گئی ہو۔
    • جس میں آپکی یا کسی اور کی ذاتی معلومات ہو۔
  2. طریقہ کار کو ملحوظِ خاطر رکھیں: یہ جگہ صرف سوال و جواب کے لئے مختص ہے۔ سوال ایک سوال کی طرح اور جواب ایک جواب کی طرح نظر آنا چاہئیے۔ جواب صرف اسی صورت میں تحریر کریں اگر آپ واقعی جواب دینا چاہتے ہیں۔ یاد رہے کہ اگر کوئی سوال نکالا جائے گا تو اس سے متعلق تمام جوابات بھی خود بخود نکل جائیں گے۔
  3. بات چیت یا ذاتی گفت و شنید: عین ممکن ہے کہ یہاں کچھـ لوگ آپ کے دوست بن جائیں۔ ایسی صورت میں ہماری زبان سوال و جواب کو ذاتی گفت و شنید کے لئے استعمال نہ کریں۔ اس کے لئے اس ویب سائٹ میں اردو بات چیت کے حصہ کو استعمال کریں۔ ایسے کسی بھی قسم کے سوالات نکال دیے جائیں گے۔ ذیل میں ہم ایسے سوالات کی چند مثالیں دے رہے ہیں، اور ہم یہ حق محفوظ رکھتے ہیں کہ اس فہرست میں بغیر اطلاع کسی بھی وقت تبدیلی کر دیں۔
    • آپ کا کیا حال ہے؟
    • کوئی اردو بات چیت میں آنا پسند کرے گا؟
    • آپ کا کیا نام ہے؟
    • آپ کی عمر کتنی ہے؟
    • کیا وقت ہوا ہے؟
    • بھنڈیاں کس کس کو پسند ہیں؟
    • کیا آپ کو شاہ رخ خان اچھا لگتا ہے؟
  4. غلط استعمال کی نشاندہی: آپ غلط استعمال کی نشاندہی صرف اسی صورت میں کر سکتے ہیں کہ سوال یا جواب ہماری شرائط سے متصادم ہو۔ کسی ذاتی دشمنی یا آپ کے عقیدہ سے اختلاف رکھنے والے سوال یا جواب کی نشاندہی نہ کریں۔
  5. ایک شخص ایک رکنیت: بذات خود آپ ایک سے زیادہ رکنیت اختیار نہیں کر سکتے، جس کا مقصد خود ہی سوال کر کے خود ہی جواب دینا ہو۔ ایسی کسی بھی کوشش کے نتیجہ میں آپ اپنی سب رکنیتوں سے ہاتھـ دھو سکتے ہیں۔
  6. پوائنٹس کا کھیل: آپ ایسا کوئی سوال نہیں کر سکتے یا جواب نہیں دے سکتے جس کا مقصد پوائنٹس کی تجارت ہو۔


میں نے شرائط پڑھـ لی ہیں اور مجھے یہ سب منظور ہیں۔
© 9to5 Software
Hit Counter
Hit Counter
© نائن ٹو فائیو سافٹویئر